ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈامیں اسکول کی دیوارگرنے سے2 بچوں کی موت کے معاملے میں پرنسپل گرفتار

نوئیڈامیں اسکول کی دیوارگرنے سے2 بچوں کی موت کے معاملے میں پرنسپل گرفتار

Wed, 19 Dec 2018 07:37:09    S.O. News Service

نوئیڈا،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پولیس نے نوئیڈا میں سکول دیوار سے گرنے کے بعد دو بچوں کی موت کے سلسلے میں پرنسپل سنجیوجھا کو گرفتار کیا ہے۔حادثہ پیر کاہے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعہ کے وقت دونوں بچے دیوار کے پاس کیا کر رہے تھے۔واقعے کی معلومات حاصل کرنے کے بعد پولیس جگہ پر پہنچی اور دونوں زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال پہنچا یاجہاں انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے مردہ قرادے دیاگیا۔پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں کسی بھی مجرم کو بخشانہیں جائے گا۔ بتادیں کہ دیوارگرنے کی وجہ سے موت کایہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔چند ماہ پہلے ہی نوئیڈا فیس 3تھانہ علاقہ کے سیکٹر 63اے میں ایک زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی تھی جبکہ تین دیگر لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔معاملے کی تحقیقات کر رہے پولیس انسپکٹر (شہر)راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر 63اے میں ہوٹل آپریٹر روندر کا مکان بن رہا تھا، تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ تہ خانے کی کھدائی چل رہی تھی۔


Share: